یمن میں سعودی اتحاد کو لگا دھچکا، 78 فوجی یمنی فورس میں شامل

یمن میں سعودی اتحاد کو لگا دھچکا، 78 فوجی یمنی فورس میں شامل

یمن میں سعودی اتحاد کو ایک دھچکا اُس وقت لگا ہے جب اُس کے 78 فوجی یمن کی فورسز سے جا ملے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی نے آگاہ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کے 78 فوجیوں نے اس اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے یمن کی فوج میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کیا. اس طرح یہ فوجی، فوجی ساز و سامان کے ساتھ صنعاء کے کنٹرول والے علاقوں میں داخل ہوگئے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی سعودی اتحاد کے 15 فوجیوں نے اس اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے یمن کی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یمن کی فوج میں شامل ہونے والوں میں مآرب 81 بریگیڈ کے جنرل عبدالرشید مثنى الصنبری بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سات سالہ جنگ کے دوران ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے، یمن کا پچاسی فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے اور اس ملک کو شدید غذائی بحران کا سامنا ہے، مگر دوسری جانب یہ بھی حقیقت ہے کہ سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کو جنگ کے لئے اپنے اعلان کردہ اہداف میں سے اب تک کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*