یمنی فوج نے سعودی اتحاد کا ایک ڈرون مار گرایا

یمنی فوج نے سعودی اتحاد کا ایک ڈرون مار گرایا

یمنی میڈیا نے ملک پر جارح سعودی اتحاد کے ایک اور ڈرون کے تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسیرہ کی آج بدھ کے روز کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان یحی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے صوبے حجہ کی فضا میں جارح سعودی اتحاد کے ڈرون ( (ch4کو مار گرایا۔

یمنی فورسز ملک پر جارح سعودی اتحاد کے حملے کے آغاز سے اب تک دسیوں جاسوسی ڈرون، ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے گرا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہا ہے اور اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے- یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی بمباری میں اب تک 16 ہزار سے زیادہ یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ دسیوں ہزار افراد بے گھر اور دربدر ہوچکے ہیں ۔

سعودی عرب کی فوجی جارحیت کے نتیجے میں غریب عرب ملک یمن کو غذاؤں اور دواؤں کی شدید قلت لاحق ہوگئی ہے۔ یمنی عوام کی استقامت کے باعث سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنے مذموم اہداف میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*