ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے بھارت میں ہونے والی توہین رسالت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے بھارت میں ہونے والی توہین رسالت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین سے دیگر علماء کرام کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا بھارتی معلونہ کے بیان سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی الٹا بھارتی حکمرانوں نے احتجاج کرنے والے بے گناہ مسلمانوں کو گرفتار کر لی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے بھارت میں ہونے والی توہین رسالت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں علماء کرام سمیت عوام نے شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ رضی حیدر کا کہنا تھا نریندر مودی اور اس کے بدبخت حواری شیطان سے بدتر اور انسانیت کے لئے خطرہ ہیں بھارت کی ناپاک جسارت پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے قلوب چھلنی اور مضطرب ہیں اب مسلمانوں کی مزید قوت برداشت کا اور امتحان نہیں لیا جائے عالم اسلام کے مذہبی نظریات کیخلاف جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی بھارت کی حکمران جماعت کے ترجمان کی ناپاک جسارت جہالت کا شاخسانہ ہے بھارت کا حکمران طبقہ اپنی اوقات میں رہے دنیا کے دو ارب مسلمان محسن انسانیت سرور کونین حضرت محمد مصطفی صلی علیہ و آلہ و سلم کی عزت و ناموس پر آنچ نہیں آنے دیں گے اقوام متحدہ فوری طور پر اسلامی اقدار اور عقائد کے خلاف ہونیوالی ناپاک جسارت اور جارحیت کے خلاف سخت ایکشن لے۔

مظاہرین سے دیگر علماء کرام کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا بھارتی معلونہ کے بیان سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی الٹا بھارتی حکمرانوں نے احتجاج کرنے والے بے گناہ مسلمانوں کو گرفتار کر لیا پوری امت مسلمہ کو چائیے کہ بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں کفار کو سبق سکھانے اور ان کی زبانوں کو ہمیشہ کے لئے بند کرنے کے لئے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے امت متحد ہوکر طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کر سکتی ہے مظاہرے کے اختتام پر شرکائے مظاہرین نے بھارتی، امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*