ہندوستان کی اہل بیت(ع) اسمبلی کے اراکین کی تہران میں اسمبلی کے نائب اقتصادی معاون سے ملاقات

ہندوستان کی اہل بیت(ع) اسمبلی کے اراکین کی تہران میں اسمبلی کے نائب اقتصادی معاون سے ملاقات

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے اقتصادی تعاون اور عوامی شراکت کے قائم مقام منیری نیک کے ساتھ ہندوستان کی اہل بیت(ع) اسمبلی کے دو اراکین نے ملاقات کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی-ابنا کے مطابق، "اہل بیت (ص) اسمبلی آف انڈیا" کے چیئرمین اور دو اراکین نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے اقتصادی تعاون اور عوامی شراکت کے قائم مقام جناب منیری نیک سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں جو تہران میں منعقد ہوئی، حجۃ الاسلام "غراوی"، "تقویٰ" اور "جعفری" نے شیعوں کو بااختیار بنانے اور پیروان اہل بیت کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے جناب منیری نیک کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کی راہوں پر گفتگو کی۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے حجم کو بڑھانے اور دونوں ملکوں کے شہریوں کے نجی شعبوں میں تجارت کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کی آبادی 40 سے 50 ملین ہے؛ جیسا کہ ہندوستان کے شیعہ ایران کے بعد دنیا کی سب سے بڑی شیعہ آبادی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*