ہندوستانی زائرین کے لئے بھی زیارتی ویزا کا سلسلہ بحال کیا جائے

انجمن شرعی شیعیان صدر آغا سید حسن کا حکومت ایران سے مخلصانہ مطالبہ

ہندوستانی زائرین کے لئے بھی زیارتی ویزا کا سلسلہ بحال کیا جائے

آغا صاحب نے کہا کہ ہندوستان مسلمان آبادی اور وابستگان امامت و ولایت کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ زیارت ائمہ معصومین ؑبجا لانے کے اشتیاق میں رہتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حکومت ایران سے مخلصانہ مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی زائرین کے لئے بھی زیارتی ویزا کی فراہمی کا روایتی سلسلہ بحال کرے حکومت ایران نے 2019 میں عالمی وبا کے پیش نظر بیرونی دنیا سے آنے والے زائرین کے لئے زیارتی ویزا کی فراہمی معطل کر رکھی تھی اور اب چار سال کے بعد حکومت ایران نے کئی ممالک کے لئے زیارتی ویزا پالیسی بحال کردی ہیں تاہم ہندوستان کو فی الحال اس سہولیت سے مبرا رکھا گیا ہے۔

آغا صاحب نے کہا کہ ہندوستان مسلمان آبادی اور وابستگان امامت و ولایت کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ زیارت ائمہ معصومین ؑبجا لانے کے اشتیاق میں رہتے ہیں وبائی صورتحال کے چار سالہ وقفہ کی وجہ سے ائمہ معصومین ؑ کی زیارت کے خواہش مند افراد کی تعداد میں کافی اضافہ ہو چکا ہے اب جب کہ حکومت ایران نے دیگر ممالک کے لئے زائرین کی ویزا پالیسی بحال کردی ہے اور بھارت کو اس سے مبرا رکھا ہے اس سے بھارتی زائرین کو کافی مایوسی بلکہ تشویش لاحق ہوئی ہے حکومت ایران سے مخلصانہ مطالبہ ہے کہ وہ بھارتی زائرین کے لئے بھی زیارتی ویزا پالیسی بحال کرنے کا کوئی اقدام کریں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*