?>

ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا ہدیہ تبریک

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے اس ملاقات کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی چیف انٹلیجنس بریگیڈیئر جنرل ’جلالی نسب‘ کو مبارک باد پیش کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہفتہ دفاع مقدس کی آمد پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اعلیٰ فوجی آفیسر نے ملاقات کی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے اس ملاقات کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی چیف انٹلیجنس بریگیڈیئر جنرل ’جلالی نسب‘ کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں امام خمینی(رہ)، شہدائے انقلاب اور شہدائے دفاع مقدس کو یاد کرتے ہوئے ان کے راستے کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
بریگیڈیئر جنرل جلالی نسب نے آیت اللہ رمضانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقے کے حالات کے حوالے سے چند اہم نکات کی طرف اشارہ کیا۔


خیال رہے کہ ہفتہ دفاع مقدس اسلامی جمہوریہ ایران پر عراق کی بعثی حکومت کی طرف سے کئے گئے پہلے حملے اور ایران کی جانب سے کئے گئے دفاع کے طور پر ۲۱ ستمبر سے ۲۷ ستمبر تک منایا جاتا ہے۔
۲۱ ستمبر ۱۹۸۰ کو عراق کی بعثی حکومت کے صدر صدام ملعون نے ایران کے نوپا انقلاب کو نابود کرنے کے لیے ایران پر حملوں کا آغاز کیا اور ۸ سال تک یہ ظالمانہ جنگ جاری رہی۔ اس جنگ کے نتیجے میں ۱۹۶۸۳۷ ایران باشندے شہید ہوئے جن میں سے ۱۰۱۹۶ عام شہری تھے جو فضائی اور میزائل حملوں کا نشانہ بنے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی