گستاخ اہلبیت علیہ السلام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

گستاخ اہلبیت علیہ السلام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے کہ گستاخ اہلبیت علیہ السلام کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کی بیٹی سکینہ بنت الحسین کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کے خلاف آج ضلع کرم کے کیپٹل پاراچنار میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے کہ گستاخ اہلبیت علیہ السلام کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔
سلطان نامی شخص نے پچھلے دن اپنے سوشل میڈیا پیج پر اہلبیت علیہ السلام کی شان میں بدترین گستاخی کی تھی۔ سلطان گل ضلع کرم کے گاؤں کوتری کا رہائشی ہے جو کہ ان دنوں سعودی عرب میں مقیم ہے
احتجاجی مظاہرے میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپریم لیڈر شیخ فدا حسین مظاہری نے کہا کہ کسی مذہب کی مقدسات کی توہین نہیں کرنا چاہیے چاہے مسلم ہو یا غیر مسلم ، چونکہ اس شخص نے امام حسین علیہ السلام کے لخت جگر کی شان میں گستاخی کی ہے اس کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔
سیکرٹری انجمن حسینیہ عنایت علی طوری نے کہا کہ اہلبیت علیہ السلام کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں ۔
اس شخص نے بہت بڑا جرم کیا ہے اور سب کے دلوں کو مجروح کیا ہے لہذا اس کی سزا موت ہے۔
مذہبی شخصیت علامہ اخلاق حسین شریعتی نے کہا کہ اصحاب اور اہلبیت کی شان میں جو بھی گستاخی کریں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*