کشمیر و فلسطین سمیت ہر ظلم کے پیچھے امریکی آشیر باد ہے،حامد موسوی

کشمیر و فلسطین سمیت ہر ظلم کے پیچھے امریکی آشیر باد ہے،حامد موسوی

امریکہ عالمی امن اور مذہبی آزادیوں کا سب سے بڑا دشمن ہے، کشمیر و فلسطین سمیت دنیا کے ہر ظلم کے پیچھے امریکی آشیر باد ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔ بھارتی دارالحکومت میں مسلمانوں پر نماز جمعہ میں رکاوٹیں بھارت کو مذہبی آزادی کا سرٹیفکیٹ دینے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، امریکہ عالمی امن اور مذہبی آزادیوں کا سب سے بڑا دشمن ہے، کشمیر و فلسطین سمیت دنیا کے ہر ظلم کے پیچھے امریکی آشیر باد ہے۔ عالم اسلام کے تمام مسائل کا علاج اتحاد میں مضمر ہے ۔ دنیائے کفر مسلمانوں کے مابین تنازعات کو بھڑکا کر انہیں کمزور کرنا چاہتی ہیں، تشدد اور نفرت کے تاجروں کو اسلام سے نتھی کرنا شیطانی سازش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے پنجاب کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حامد موسوی نے باورکرایاکہ انسانیت کی نجات فقط اور فقط خاتم الانبیاء محمد مصطفی ؐ کے لائے آفاقی دین میں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*