کشمیر اننت ناگ میں دو عسکریت پسند جانبحق

کشمیر اننت ناگ میں دو عسکریت پسند جانبحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ہانگل گنڈ کوکر ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے دعوی کیا کہ جمعرات کی سہ پہر سیکورٹی فورسز نے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کوکر ناگ کے ہانگل گنڈ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران علاقے میں موجود عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ کچھ عرصے تک جاری رہنے والی اس مبینہ جھڑپ میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔

آئی جی کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ کوکر ناگ تصادم میں دو عسکریت پسند مارے گئے جن کی شناخت جنید اور باسط بٹ کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ جاں بحق ہونے والے عسکریت پسند حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*