اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے

کتاب "علی؛ میزان حق" سواحلی زبان میں منظر عام پر آ گئی

کتاب

کتاب کی اصلی زبان عربی ہے اور "عبد الماجد ناصر" نے اس کتاب کو عربی زبان سے سواحلی زبان میں ترجمہ کرنے کا شرف حاصل کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایام شہادت امیر المومنین (ع) میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ نشر و اشاعت کی جانب سے کتاب "علی(ع)؛ میزان حق" کو سواحلی زبان میں شائع کر دیا گیا۔
"شیخ محمد گوزل آلآمدی" اس کتاب کے مولف ہیں انہوں نے کتاب ھذا میں امامت اور خلافت سے متعلق گفتگو، امیر المومنین (ع) کے فضائل، آپ کا اخلاق اور آپ کی دیگر خصوصیات کو بیان کیا ہے۔ مولف نے شیعہ سنی روایات کی روشنی میں امام علی (ع) کی سیرت پر گفتگو کی ہے۔
کتاب کی اصلی زبان عربی ہے اور "عبد الماجد ناصر" نے اس کتاب کو عربی زبان سے سواحلی زبان میں ترجمہ کرنے کا شرف حاصل کیا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے دار الترجمہ نے کتاب "علی میزان حق" کا ترجمہ کروایا اور اسمبلی کے شعبہ نشر و اشاعت نے اسے زیور طباعت سے آراستہ کیا ہے۔

شیخ محمد گوزل الآمدی ترکی کے مستبصر عالم دین ہیں "الھجرۃ الی الثقلین" اور "الی الوحدہ و الحقیقہ" ان کی دیگر تصانیف ہیں۔
خیال رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور اس سے منسلک دنیا بھر میں موجود دیگر اداروں کے ذریعے تاحال ۲۰۰۰ عناوین پر مشتمل دنیا کی ۶۰ زبانوں میں کتابیں ترجمہ اور شائع ہو چکی ہیں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی کتابوں کی ڈیجیٹل لائبریری تک رسائی حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*