کابل میں سکھوں کے گرودوارے میں دھماکہ، 2 ہلاک 7 زخمی

کابل میں سکھوں کے گرودوارے میں دھماکہ، 2 ہلاک 7 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ گردوارے میں دھماکے کے بعد مسلح افراد اندر گھس گئے جن کے ساتھ طالبان اہلکاروں کی گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل کےعلاقے کارتی پروان کے ایک گرودوارے میں آج صبح ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

ترجمان کابل کمانڈر کے مطابق دھماکےمیں سکھ برادری کا ایک فرد اور ایک طالبان ہلاک ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرودوارے کی عمارت سے سیاح دھواں نکل رہا ہے اور طالبان اہلکار نے گرودوارے کو محاصرے میں لیا ہوا ہے۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کہ ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان نے گردوارے میں دھماکے اور حملے کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاکتوں سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

گرودوارے کے انتظامی عہدیدار گرنام سنگھ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت گردوارے میں تقریباً 30 افراد موجود تھے۔

دھماکے کے بعد درجن بھر مسلح افراد نے گردوارے میں داخل ہوکر 30 سے زائد افراد کو یرغمال بنالیا۔

گرودوارے کے ایک دروازے سے 3 سکھ یاتری کسی طرح نکلنے میں کامیاب ہوگئے جن میں سے دو زخمی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*