?>

کابل میں زوردار دھماکہ، 3 افراد زخمی

کابل میں زوردار دھماکہ، 3 افراد زخمی

افغانستان کا دارالحکومت کابل آج صبح زورداردھماکے سے لرز اٹھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابل کی پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز کا کہنا ہے کہ آج صبح کابل کے سکیورٹی زون میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ مرکزی بینک کی گاڑی پر کیا گیا۔

امریکہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو افغانستان میں احتیاط برتنے کے اعلان کے ساتھ کابل میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہو چکے ہیں۔ امریکہ نے ایسی حالت میں اپنے شہریوں کو افغانستان میں احتیاط برتنے کا کہا ہے کہ جب خود امریکہ اس ملک میں ناامنی، عدم استحکام، جنگ، دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا سب سے بڑا عامل شمار ہوتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی