ڈاکٹر کلب صادق، اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے: علامہ ساجد نقوی

ڈاکٹر کلب صادق، اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے: علامہ ساجد نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف عالم دین و سکالر،آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے نائب صدر ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی کے انتقال پرگہرے دکھ وافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ علامہ کلب صادق اتحادبین المسلمین کے داعی تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف عالم دین و سکالر،آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے نائب صدر ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی کے انتقال پرگہرے دکھ وافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ علامہ کلب صادق اتحادبین المسلمین کے داعی تھے۔انہوں نے شیعہ سنی خلیج کوکم کرنے اور دوریاں مٹانے میں اہم کرداراداکیا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ہمیشہ جدوجہدکرتے رہے۔ان کی وفات ملت اسلامیہ برصغیر بالخصوص ملت اسلامیہ ہند کیلئے ناقابل تلافی خسارہ ہے۔علمی گھرانے کے چشم وچراغ ہونے کے ناطے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری لانے کیلئے برابرکوشاں رہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں تعلیمی، طبی اوررفاہی ادارے قائم کئے۔ لکھنوکا ایرامیڈیکل کالج انہی کی یادگارہے۔

انہوں نے توحید المسلمین ٹرسٹ قائم کرکے بے شمار غریب گھرانوں کی مدد اور مستحق نوجوانوں کے تعلیمی مصارف برداشت کئے۔علامہ ساجدنقوی نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کوقبول فرمائے اورجنت الفردوس میں اعلی علییّن میں مقام اورپسماندگان کوصبرجمیل اورملت اسلامیہ کواُن کا نعم البدل عطافرمائے۔
آخرمیں قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجدعلی نقوی نے جموں وکشمیراتحادالمسلمین اورحریت کانفرنس کے سابق چیئرمین علامہ محمدعباس انصاری کی اہلیہ کا سری نگرمقبوضہ کشمیرمیں انتقال پر دکھ وافسوس کااظہارکرتے ہوئے لواحقین سے اظہارتعزیت اورمرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

All Content by AhlulBayt (a.s.) News Agency - ABNA is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License