?>

پیپلز پارٹی کے وفد کی علامہ راجہ ناصر سے ملاقات

پیپلز پارٹی کے وفد کی علامہ راجہ ناصر سے ملاقات

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشت گرد قومی سلامتی اور استحکام کے دشمن ہیں۔ جب تک وطن عزیز کو ان کے غلیظ وجود سے پاک نہیں کیا جاتا تب تک ملک کا کوئی بھی شہری محفوظ نہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات و سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے اپنے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سانحہ مچھ پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے، پیپلزپارٹی کے وفد نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کے معصوم افراد کا جس بے دردی سے قتل کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ ذمہ دار عناصر کو عبرتناک انجام سے دوچار کر کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ دہشت گردی کے عفریت نے اس ملک سے ایسی قیمتی شخصیات چھینی ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہ تھا۔ ہماری رہنما محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی اسی دہشت گردی کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھونے پڑے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشت گرد قومی سلامتی اور استحکام کے دشمن ہیں۔ جب تک وطن عزیز کو ان کے غلیظ وجود سے پاک نہیں کیا جاتا تب تک ملک کا کوئی بھی شہری محفوظ نہیں۔ انہوں نے قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا کہ سانحہ مچھ میں ملوث شدت پسندوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ان ٹھکانوں کو تباہ کیا جائے جنہیں دہشتگردوں نے اپنی محفوظ پناہ گاہ سمجھ رکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی