?>

پیرس کی سڑکیں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سے بھر گئیں

پیرس کی سڑکیں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سے بھر گئیں

​​​​​​​ایمانویل میکرون کے مجوزہ سیکورٹی بل کے خلاف عوامی احتجاج کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق احتجاج کی اس تازہ لہر کے دوران پیرس کی سڑکوں پر جگہ جگہ جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ اس دوران سیکورٹی فورس کے ہاتھوں ڈیڑھ سو مظاہرین کو گرفتار کئے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ان مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی اور آس پاس کی عمارتوں کے شیشے توڑ ڈالے، اس دوران پولیس کے ساتھ ان کی مڈبھیڑ بھی ہوئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے آنسوگيس کا استعمال کیا۔

رشیا ٹوڈے کے مطابق دارالحکومت پیرس میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا، قتل عام بند کرو، اسلامو فوبیا کو ختم کرو۔

پیرس میں ہونے والے ان مظاہروں کی شدت کو دیکھتے ہوئے حکومت نے سیکورٹی فورسز کو ہرطرح کے وسائل سے لیس رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ مظاہروں کے آغاز سے پہلے پولیس نے 24 افراد کو گرفتار کر لیا جو اپنے ہاتھوں میں پیچ کس اور ہتوڑے لئے ہوئے تھے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ افراد اوباش تھے اور ان کا مقصد مظاہروں سے غلط فائدہ اٹھانا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی