پاک ایران سرحدوں کے درمیان باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے: جنرل بابر افتخار

پاک ایران سرحدوں کے درمیان باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے: جنرل بابر افتخار

میجر جنرل "بابر افتخار" نے ہفتے کے روز پاکستانی ذرائغ ابلاغ سے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا، ملک کے مغربی علاقوں اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی و نیز سرحدوں میں دہشتگرد عناصر کیخلاف مقابلہ کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے ہمسایہ ممالک سے مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کی تقویت اور غیر قانونی ٹریفک کو روکنے کیلئے ماڈرن سسٹمز کے استعمال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران سرحدوں کے درمیان باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

میجر جنرل "بابر افتخار" نے ہفتے کے روز پاکستانی ذرائغ ابلاغ سے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا، ملک کے مغربی علاقوں اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی و نیز سرحدوں میں دہشتگرد عناصر کیخلاف مقابلہ کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان، افغان تبدیلیوں کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور ہم کبھی بھی اپنی سرزمین کو ہمسایہ ممالک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین سے بھی پاکستان کیخلاف کوئی کاروائی نہ ہوجائے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمسایہ ممالک بشمول ایران سے مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کے تحفظ پر کیے گئے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ہم مشترکہ سرحدوں پر ٹریفک کو موثر طریقے سے کنٹرول کرنے کیلئے جدید سسٹمز کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ٹریفک کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کے ساتھ پاکستان کی مشترکہ سرحدوں کے انتظام کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے اور اس کے علاوہ ایران کیساتھ سرحدوں پر باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ نے جون مہینے میں کہا تھا کہ ایران سے مشترکہ سرحدوں پر باڑلگانے کا کام 2021 کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*