پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مرحوم ممنون حیسن کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل چوہدری طارق کا کہنا تھا کہ فروری دوہزار بیس میں انکے کینسر کا پتہ چلا تھا اور وہ زیر علاج تھے، چند روز قبل انہیں کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے ممنون حسین ستمبر دوہزار تیرہ میں ملک کے بارہویں صدر منتخب ہوئے تھے اور ستمبر دوہزار اٹھارہ میں اپنے منصب سے سبکدوش ہوئے۔ ممنون حسین سے قبل دوہزار تیرہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پاکستان کے صدر تھے جبکہ ان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی دوہزار اٹھارہ میں پانچ سال کے لیے ملک کے تیرہویں صدر منتخب ہوئے۔

ممنون حسین انیس و چالیس میں متحدہ ہندوستان کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے اور انیس و سینتالیس میں اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان ہجرت کی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے ممنون حسین انیس و ساٹھ سے میدان سیاست میں سرگرم رہے اور پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے فعال رکن بنے۔ممنون حسین جون انیس و ننانوے میں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کے دوران سندھ کے گورنر مقرر ہوئے اور جنرل پرویز مشرف کی جانب سے نواز شریف کی حکومت کے خاتمے کے بعد اکتوبر انیس و ننانوے میں وہ گورنر سندھ کے عہدے سےمستعفی ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*