پاکستان وزارت خارجہ نے اسرائیل کے حوالے سے اپنا موقف بیان کر دیا

پاکستان وزارت خارجہ نے اسرائیل کے حوالے سے اپنا موقف بیان کر دیا

پاکستان نے قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے منگل کے روز ایک بیان میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی حکومت کے ساتھ جس نے فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کیا ہوا ہے روابط کی برقراری کا موضوع ہمارے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بیانات واضح اور غیر متزلزل ہیں۔

زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور فلسطینیوں کے لیے قابل قبول حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قطعی طور پر فلسطینی عوام کے جائز حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے۔ مسئلہ فلسطین کے دیرپا امن کے لیے یو این قراردادوں کے مطابق پاکستان مسئلہ فلسطین کا حل چاہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

All Content by AhlulBayt (a.s.) News Agency - ABNA is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License