پاکستان نے 27 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پنجشیر پر حملہ کیا، امریکہ کا دعویٰ

پاکستان نے 27 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پنجشیر پر حملہ کیا، امریکہ کا دعویٰ

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے صوبہ پنجشیر میں طالبان مخالف گروہ کے خلاف پاکستان کے ہوائی حملے کی تصدیق کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی ٹیلی ویژن فوکس نیوز نے سینٹ کام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے ہفتے کی شب ستائیس ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسپیشل فورس کے اہلکاروں کو صوبہ پنجشیر کے شمال مشرقی محاذ پر منتقل کیا ہے۔پاکستان نے پنجشیر پر حملے اور طالبان کو مدد فراہم کرنے کی تردید کی ہے۔

افغانستان کے بعض شہروں میں صوبہ پنجشیر میں طالبان مخالف گروہ کے ٹھکانوں پر پاکستان کے ڈرون حملوں کی مذمت میں مظاہرے بھی کیے گئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی اس حملے کے بعد صوبہ پنجشیر پر مکمل تسلط کا اعلان کیاتھا تاہم احمد مسعود نے اس کی تردید کی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ صوبہ پنجشیر میں طالبان اور احمد مسعود کی فورس کے درمیان جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*