?>

پاکستان میں ایک بار پھر شیعہ مسلمانوں کا قتل عام+ تصاویر

پاکستان میں ایک بار پھر شیعہ مسلمانوں کا قتل عام+ تصاویر

پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کا ایک بار پھر دردناک طریقے سے قتل عام کر دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی سکیورٹی فورس نے آج اتوار کی صبح صوبہ بلوچستان کے علاقے "مچھی" میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 ملازموں کی لاشوں کو دریافت کیا جنہیں گزشتہ شب تکفیری دھشتگردوں نے بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا تھا۔
پاکستانی سکیورٹی فورسز کے مطابق دھشتگردوں نے شیعہ ملازموں کو بقیہ افراد سے الگ کر کے ان کے ہاتھ پیر باندھ کر چاقو سے ذبح کر دیا۔
پاکستان سے ابنا کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے تمام افراد کا تعلق ہزارہ قوم سے ہے۔
خیال رہے کہ "مچھی" کا علاقہ مرکزی روڈ سے دس کلو میٹر کے فاصلے پر "بولان" کی طرف واقع ہے جہاں موبائل سروس بھی نہیں ہے۔
اس وقت ہزارہ شیعوں کی کافی تعداد موقع پر جمع ہے اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھراؤ میں لیا ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی