?>

پاکستان میں انتہا پسند گروہوں کی جانب سے شیعہ مخالف حرکت کی مذمت میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا بیان

پاکستان میں انتہا پسند گروہوں کی جانب سے شیعہ مخالف حرکت کی مذمت میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا بیان

اس میں کوئی شک نہیں کہ اس نازیبا حرکت کے پیچھے جرائم پیشہ صہیونیت اور ان کے ہم نوالہ و ہم پیالہ علاقے کے بعد نمایاں عرب ممالک کے ناپاک ہاتھ ہیں اس لیے کہ علاقے میں مسلمانوں کے درمیان اختلافات کی آگ بھڑکانا ٹھیک اس وقت جب متحدہ عرب امارات اور بحرین غاصب طفل کش صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کر رہے تھے چہ معنی دارد؟

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان جاری کر کے پاکستان میں انتہاپسند گروہوں کی جانب سے شیعہ مخالف حرکت کی شدید مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے بیان کا ترجمہ حسب ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم
وَأَطِيعُوا اللَّـهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا ۚ إِنَّ اللَّـهَ مَعَ الصَّابِرِينَ انفال-46
اسلام کے آغاز سے ہی ہمیشہ اس مقدس دین کے دشمنوں نے اسلامی معاشروں کے اندر اختلاف اور تفرقہ کا بیج بونے کی کوشش کی تا کہ مسلمانوں کو ایک دوسرے کے دست و گریباں کر کے اس الہی دین کے پھیلاؤ کو روک سکیں اور نتیجہ میں انسانیت کو ہدایت سے محروم کر کے جہالت و گمراہی کی تاریکی میں باقی رکھ سکیں، عصر حاضر میں بھی دشمنان اسلام اپنے شیطانی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مختلف اوزاروں اور ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔
ایک ایسے وقت میں جب اہل بیت اطہار(ع) کے پیروکار اور محبین دنیا کے کونے کونے میں نبی عظیم الشان (ص) کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں مصروف ہیں، بدقسمتی سے ایک اسلامی ملک پاکستان میں متعصب وہابیوں اور انتہا پسند تظیم سپاہ صحابہ کے ذریعے ایک بڑے پیمانے پر ریلی کی شکل میں شیعہ مخالف حرکت سامنے آئی جس نے شیعہ مقدسات کی توہین کر کے پاکستان کے اسلامی معاشرے میں پائے جانے والے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی اس نازیبا حرکت سے دنیا کے آزاد مسلمان خصوصا شیعیان عالم اور محبین اہل بیت(ع) کے دلوں کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ اس نازیبا حرکت کے پیچھے جرائم پیشہ صہیونیت اور ان کے ہم نوالہ و ہم پیالہ علاقے کے بعد نمایاں عرب ممالک کے ناپاک ہاتھ ہیں اس لیے کہ علاقے میں مسلمانوں کے درمیان اختلافات کی آگ بھڑکانا ٹھیک اس وقت جب متحدہ عرب امارات اور بحرین غاصب طفل کش صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کر رہے تھے چہ معنی دارد؟
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی مسلمانوں کے حقوق کا دفاع کرنے والی ایک بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیم ہونے کی حیثیت سے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتے ہوئے، پاکستان کے تمام مسلمانوں خصوصا اس ملک کے علمائے اسلام سے مطالبہ کرتی ہے کہ سورہ مبارکہ آل عمران کی آیت نمبر ۱۰۳ پر عمل کرتے ہوئے کہ جس میں اللہ سبحانہ و تعالی فرماتا ہے وَاعتَصِموا بِحَبلِ اللهِ جَمیعًا وَلا تَفَرَّقوا " مسلمانوں کے اتحاد کی حفاظت کے لیے دشمنوں کے مذموم منصوبوں کی درست شناخت کر کے کمر ہمت باندھیں اور عقل و درایت اور اسلامی فرقوں کے مقدسات حتیٰ دیگر ادیان و مذاہب کے مقدسات کا احترام کرتے ہوئے عاشورا کی عظیم تحریک سے درس حاصل کریں اور دشمنوں کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنائیں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی پاکستان میں آزادی اور سیاسی استحکام کے حصول میں شیعوں کے عظیم کردار کو یاد دلاتے ہوئے پاکستانی حکام اور فوجی عہدیداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس طرح کی تفریق انگیز کاروائیوں کی مذمت کریں اور قصورواروں کے ساتھ قانونی طور پر نمٹیں اور اس طرح کے اقدامات کو تکرار ہونے سے روکیں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
15 ستمبر 2020
..........

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی