پاکستان بھر میں امام علی (ع) کے یوم شہادت پر جلوس ہائے عزا کا سلسلہ جاری

پاکستان بھر میں امام علی (ع) کے یوم شہادت پر جلوس ہائے عزا کا سلسلہ جاری

پاکستان بھر میں حضرت علی (ع) کی شہادت کے موقع پر یومِ علی (ع) کے جلوس نکالے گئے اور مجالس بھی روایتی انداز میں منعقد کی گئیں اور جلوسوں اور مجالس میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حکومتی ایس او پیز پرمکمل پابندی کیساتھ عمل درآمد کیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  پاکستانی شعیوں اور اہل بیت سے محبت کرنے والوں نے رمضان الکریم کے 20 ویں دن کے موقع پر اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسکرادو، کوئٹہ، مولتان، حیدرآباد سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں حفاظتی تدابیر اور کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حکومتی ایس او پیز پر مکمل پابندی سے حضرت امیر المومنین کا یوم شہادت منایا گیا۔

 واضح رہے کہ پاکستانی وزارت داخلہ نے امام علی (ع) کے یوم شہادت کے موقع پر جلوسوں پر پابندی اور مجالس کو ایس او پیز کے تحت منعقد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مجالس کے منتظمین اور شرکا کو ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہے۔



دوسری جانب شیعہ علما کونسل اور مجلس وحدت المسلمین نے یومِ علی (ع) کے جلوس پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے ہر صورت جلوس نکالنے کا اعلان کر دیا تھا۔

شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ مذہبی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں، یومِ علی (ع) کےجلوس ایس او پیز کے تحت نکالے جائیں گے، کرونا کے نام پر یومِ علی (ع) کے جلوسوں پرپابندی قبول نہیں ہے۔

مجلس وحدت المسلمین نے بھی جلوس پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یومِ علی (ع) کو روایتی انداز سے منایا جائے گا، حکومت جلوس کے شرکا کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے۔

ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ جلوس ایس او پیز کے تحت نکالے جائیں گے، انتظامیہ شرکت کرنے والوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کرے گی۔

 لہذا، سوگ کی تقریب کا آغاز آج بروز اتوار کو اسلام آباد شہر میں دوپہر کی نماز کے بعد امیر المومنین (ع) کے پیروکاروں کی موجودگی سے انعقاد کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*