پاکستان؛ امام بارگاہ کے متولی سید ظفر عباس شاہ کی تدفین

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نیسپاک کے اہلکار سید ظفر عباس شاہ کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کر دی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نیشنل انجنئرنگ سروس کے اہلکار اور امام بارگاہ فضل شاہ کے متولی سید ظفر عباس شاہ کی نماز جنازہ تھلہ یلہ شاہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی گئی۔ جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نیسپاک کے اہلکار سید ظفر عباس شاہ کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر کی اقتداء میں امام بارگاہ امام زین العابدین (ع) میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ شہید سید ظفر عباس شاہ کی تدفین وقف شیعہ کوٹلی امام حسین (ع) میں اشکبار آنکھوں سے کی گئی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے میر علی کے علاقے میں نیسپاک کے اہلکاروں پہ بزدلانہ حملہ کیا تھا، جس میں چار اہلکار موقع پہ ہی شہید ہو گئے تھے۔ شہدا میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے متولی امامبارگاہ سید ظفر عباس شاہ بھی شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

All Content by AhlulBayt (a.s.) News Agency - ABNA is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License