اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ دو تین دنوں میں فارسی ٹویٹر کے ہاٹ ہیش ٹیگ کے درمیان "شیعیان_ ہزارہ" ہیش ٹیگ ٹرینڈ بن گیا اور ٹویٹر کے فارسی صارفین نے مچھ کے علاقے میں شہید کئے گئے گیارہ افراد کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس ہیش ٹیگ کے ذریعے اہل بیت(ع) کے مظلوم پیروکاروں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ خیال رہے کہ ۲ جنوری کی رات کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے گیارہ شیعہ کان کنوں کو دردناک طریقے سے ذبح کر دیا گیا تھا، جس کے بعد بدنام زمانہ دھشتگرد گروہ داعش سے اس جارحیت کی ذمہ داری قبول کی۔ اس جارحیت کے بعد شہداء کے لواحقین نے کوئٹہ میں دھرنا دیا اور پاکستان کے وزیر اعظم کے موقع پر آنے کا مطالبہ کیا۔ حکومت اور شہداء کے لواحقین کے درمیان مذاکرات کی عدم کامیابی پورے پاکستان میں احتجاجی دھرنے دئیے جانے کا سبب بن گئی، ان احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ سات دن تک جاری رہا جس کی وجہ سے شہیدوں کے جنازوں کی بے حرمتی کا خدشہ بھی پایا جانے لگا۔ جس کے بعد عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ "ناصر مکارم شیرازی " نے ایک پیغام جاری کر کے شہدائے مچھ کے لواحقین سے اپنے عزیزوں کی تدفین کی خواہش کی۔ تدفین کے بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھی کوئٹہ کا رخ کیا اور بعض شہداء کے گھرانوں سے ملاقات کی۔
تصاویر
-
فروری 24, 2021 - 3:43 راتتصویری رپورٹ/ پروفیسر جلال الدین رحمت کے ساتویں پر ابنا نیوز ایجنسی کی جانب سے ورچوئل رسومات کا انعقاد
-
فروری 22, 2021 - 10:55 راتپروفیسر جلال الدین رحمت تصاویر کے آئینہ میں
ویڈیوز
-
فروری 18, 2021 - 11:51 راتویڈیو کلیپ/ عالم اسلام و تشیع کی منتخب تصویری خبریں؛ نجف سے ینگون تک
-
فروری 13, 2021 - 4:14 راتویڈیو کلیپ/ عالم اسلام و تشیع کی منتخب تصویری خبریں؛ عراق سے ایران تک