?>

ٹرمپ کے لیے روایتی عسکری الوداعی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی

ٹرمپ کے لیے روایتی عسکری الوداعی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی

امریکی وزارت جنگ نے ٹرمپ کی جانب سے الوداعی تقریب ایک فوجی چھاؤنی میں منعقد کئے جانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے، ٹرمپ کی منصب صدارت سے سبکدوش ہونے کی الوداعی تقریب میری لینڈ میں واقع انڈروز شکار گاہ میں رکھنے کا پروگرام بنایا ہے۔ بلومبرگ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی الوداعی تقریب بدھ کی صبح ، بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے چند گھنٹے قبل منعقد ہوگی ۔

سی این این جیسے امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی وزارت جنگ نے ٹرمپ  کے لئے روایتی عسکری الوداعی تقریب منعقد کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔ پینٹاگون کی جانب سے عہدہ صدارت سے ٹرمپ کی عسکری الوداعی تقریب کی مخالفت ایسی حالت میں ہوئی ہے کہ یہ روایت صدر ریگن کے دور  صدارت سے ہی قائم تھی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی