?>

ٹرمپ نے امریکہ کا 160 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ٹرمپ نے امریکہ کا 160 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے منتخب صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کر کے امریکہ کا 160 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا جبکہ ڈیموکریٹ رہنما کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں۔

78 سالہ جوبائیڈن نے امریکا کے چیف جسٹس جان رابرٹس سے تقریب میں حلف اٹھایا جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت نہیں کی تاہم ان کے نائب صدر مائیک پینس تقریب میں موجود تھے۔

بائیڈن سے قبل کملا ہیرس نے امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون نائب صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

جوبائیڈن نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں چیف جسٹس اور امریکا کے عوام سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج امریکا اور جمہوریت کامیاب ہوئی ہے، چند روز قبل یہاں کشیدگی ہوئی تھی لیکن پرسکون انتقال اقتدار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکا کے مستقبل کے لیے مثبت سوچ رکھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے آئین اور قوم کی طاقت کا اندازہ ہے، امریکا ہم سب سے وابستہ ہے، ہمارے لوگ عظیم ہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ جانتا ہوں کہ ہمیں تقسیم کرنے والی طاقتیں مضبوط ہیں جبکہ ہمیں بہت کچھ ٹھیک کرنا ہے اور معاملات درست کرنے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یقین دلاتا ہوں میں سب کا صدر ہوں، جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا میں ان کا بھی صدر ہوں۔

امریکا میں رواں ماہ کے اوائل میں ہونے والی کشیدگی کی وجہ سے جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کو انتہائی محدود رکھا گیا تھا۔

دوسری جانب روایت شکنی کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جانشین کے ساتھ حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی اور یہ امریکا کی 160 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی