شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے ٹرمپ انتظامیہ کے خاتمہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹرمپ کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے ٹرمپ انتظامیہ کے خاتمہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹرمپ کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے: "مسٹر ٹرمپ! تم نے اس غلط امید پر میرے باپ کا قتل کیا کہ تم بڑے بہادر پہچانے جاؤ گے جبکہ میرا باپ ایسا جنرل تھا جس نے داعش اور القاعدہ کے خلاف کامیاب جنگ کی قیادت کی۔ لیکن تم ایک شکست خوردہ، تنہا، اور ٹوٹے پھوٹے شخص ہو، تمہیں کوئی بہادر کیا جانے گا، تم تو اب ہمیشہ خوف و ہراس کی زندگی گزارو گے"۔
زینب سلیمانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام کے ساتھ ٹرمپ کی وہ تصویر بھی شیئر کی ہے جو وائٹ ہاؤس کے باہر جالی والی دیوار پر لگائی گئی تھی اور اس پر لکھا ہوا تھا ٹرمپ ٹیروریسٹ۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹویٹر پر اپنے افیشل اکاؤنٹ میں لکھا:
"سردار سلیمانی کا نام درخشاں رہے گا لیکن ٹرمپ اور اس کے ساتھی تاریخ کے کوڑے دان میں چلے جائیں گے"۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲