ٹرمپ اور بائیڈن دونوں کابل حملے کے قصوروار: جان بولٹن

ٹرمپ اور بائیڈن دونوں کابل حملے کے قصوروار: جان بولٹن

امریکا کے قومی سیکورٹی کے سابق مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں بہت سی غلطیاں کی ہیں لیکن سب سے بڑی غلطی ٹرمپ اور بائیڈن نے کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکے میں متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکا کے قومی سیکورٹی کے سابق مشیر جان بولٹن نے دعوی کیا کہ واشنگٹن نے افغانستان سے انخلا کرکے بہت بڑی غلطی کی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے سابق مشیر اور قریبی ساتھی جان بولٹن نے الجزیرہ لائیو چینل سے گفتگو میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء اور کابل میں دہشت گردانہ حملے پر اپنا موقف پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو ہونے والا واقعہ بہت بڑا المیہ تھا کیونکہ اس میں امریکی فوجیوں اور افغان شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکا کے قومی سیکورٹی کے سابق مشیر جان بولٹن کا کہنا تھا کہ دنیا، امریکا کی اس غلط حکمت عملی کے نقصانات کا سامنا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت، ناکام انخلاء کی غلطی کا شکار ہوئی اور یہ مسئلہ دونوں سربراہوں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے لئے درد سر بن جائے گا کیونکہ یہ امریکی فوجیوں کے قتل کا سبب بنا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*