ٹرمپ ابھی تک اپنی شکست قبول کرنے پر تیار نہیں

ٹرمپ ابھی تک اپنی شکست قبول کرنے پر تیار نہیں

امریکی صدر نے ریاست جارجیا میں اپنے ایک خطاب کے دوران کہا اگر انہیں انتخابات میں شکست ہوتی وہ اس تسلیم کرلیتے لیکن چونکہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے لہذا وہ ہرگز اپنی شکست کا اقرار نہيں کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اتوار کی صبح اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، ہم کو کامیابی ملے گی اور ہم بہت جلد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔  انہوں نے اپنے خطاب میں دعوی کیا کہ انتخابات میں ان کی شکست سے سب سے زیادہ خوشی چین اور اس کے بعد ایرانی حکام کو ہوئی ہے۔

ٹرمپ نے جامع ایٹمی معاہدے میں دوبارہ شمولیت سے متعلق جوبائڈن کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ جو بائڈن ایران کو رقم فراہم کرنے کا اقدام کریں گے، لیکن اگر میں کامیاب ہو گيا تو ایک گھنٹے کے اندر ایرانی حکام کو اپنے آفس میں بلاکر سمجھوتے پر دستخط کر دوں گا۔ ٹرمپ نے دعوا کیا کہ اس بات امکان اب بھی موجود ہے۔

امریکی قوانین کے تحت صدارتی امیدوار کو وہائٹ ہاؤس میں جانے کے لئے 270 الیکٹرال ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک ماہ قبل ہونے والے انتخابات میں ٹرمپ کے حریف جوبائڈن کو ٹرمپ کے 232 الیکٹرال ووٹوں کے مقابلے 306 ووٹ ملے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*