کابل کی شیعہ مسجد پر دھشتگردانہ حملہ، تیرہ افراد شہید

کابل کے خیر خانہ نامی علاقے کی ایک شیعہ مسجد میں ہونے والےدہشت گردانہ حملے میں تیرہ افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں تین سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کابل کے خیر خانہ نامی علاقے کی ایک شیعہ مسجد میں ہونے والےدہشت گردانہ حملے میں تیرہ افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں تین سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مسجد امام زمانہ علیہ السلام میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد تیرہ افراد کی لاشوں اور متعدد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔بعض غیر مصدقہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں بیس نمازی شہید ہوئے ہیں - دھماکے کے بعد افغان سیکورٹی فورس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور مسجد میں موجود دہشت گردوں سے ان کی جھڑپیں ہوئی ہیں سیکورٹی اہلکاروں نے چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ دوسرے دہشتگردوں نے نمازیوں پر فائرنگ شروع کردی۔افغان سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہونے کے بعد مسجد میں ایک اور دھماکے کی آواز بھی سنی گئی تھی ۔اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے

افغان حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسجد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

All Content by AhlulBayt (a.s.) News Agency - ABNA is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License