کابل میں الزہرا (س) مسجد کے قریب بم دھماکے میں 6 افراد شہید + تصاویر

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں الزہرا (س) مسجد کے قریب بم دھماکے میں 6 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں الزہرا (س) مسجد کے قریب بم دھماکے میں 6 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق تین خودکش وہابی حملہ آوروں نے خود کو مسجد الزہرا (س) کے باہر اڑادیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ مسجد کابل کے شیعہ نشین علاقہ میں واقع ہے اس مسجد میں منعقد مراسم میں افغانستان کے اعلی حکام بھی شرکت کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے مسجد کو محاصرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

.......
/169

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

All Content by AhlulBayt (a.s.) News Agency - ABNA is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License