نیویارک میں چرچ پر حملہ کرنے والا مسلح شخص ہلاک

نیویارک میں چرچ پر حملہ کرنے والا مسلح شخص ہلاک

نیویارک میں ایک چرچ پر حملہ کرنے والا مسلح شخص پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے منہٹن میں واقع چرچ پر مسلح شخص کے حملے کے بعد پولیس اور مسلح شخص کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گولی مار دی، جس کے نتیجے میں حملہ آور شخص مارا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے دعائیہ تقریب کے خاتمے کے بعد چرچ کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کردی تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے مسلح حملہ آور کو گولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگيا۔

اس واقع میں کسی عام شہری یا سیکورٹی اہل کار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ شخص کرمنل رکارڈ کا حامل ایک شخص تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*