نیویارک؛ مظاہرین پر خاتون ڈرائیور نے کار چڑھا دی

نیویارک؛ مظاہرین پر خاتون ڈرائیور نے کار چڑھا دی

نیویارک میں ایک خاتون ڈرائیور نے اپنی گاڑی سے متعدد افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیویارک میں تارکین وطن کی گرفتاریوں کے خلاف ہونے والے ایک مظاہرے میں شریک افراد پر کار چڑھا دی گئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہيں۔

ترجمان نیویارک پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے خاتون ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے تارکین وطن کی مبینہ گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے خاتون ڈرائیور کی شناخت اور واقعے کے محرکات کے بارے میں کسی قسم کا کوئی بیان نہيں دیا ہے۔

نیو یارک شہر کے علاقے مین ہٹن میں ہونے والے اس واقعہ میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ اس خاتون نے کار جان بوجھ کر چڑھائی یا یہ ایک اتفاقی حادثہ تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*