نارویجن دواسازی کی ویب سائٹ کے مطابق، اس ملک میں 23 افراد فائزر کورونا ویکسین لینے کے بعد فوت ہو گئے ہیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نارویجن دواسازی کی ویب سائٹ کے مطابق، اس ملک میں 23 افراد فائزر کورونا ویکسین لینے کے بعد فوت ہو گئے ہیں۔
ماہرین ان شہریوں کی موت کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
13 اموات پر تحقیقات انجام پا چکی ہیں جو امریکی کورونا ویکسین لینے کے بعد اپنی زندگی سے منہ ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
نارویجن دواسازی ایجنسی نے بتایا ہے کہ یہ ویکسین دراصل ایسے مضر اثرات پیدا کرسکتی ہے جو بوڑھوں میں دوسری کسی مرض کو زیادہ سنگین بنانے کا باعث بن سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مریضوں میں بعض پر ویکسین نے شدید مضر اثرات چھوڑے ہیں جس کی وجہ سے ان میں پائی جانے والے دوسری بیماریاں ان کی موت کا باعث بنی ہیں۔
خیال رہے کہ ناروے میں 27 دسمبر سے امریکی کورونا ویکسین کا استعمال شروع ہو گیا تھا اور پہلے مرحلے میں نرسنگ ہومز کے رہائشیوں کو یہ ویکسین کی گئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲