نابلس میں فلسطینی نوجوانوں پر صیہونیوں کی فائرنگ

نابلس میں فلسطینی نوجوانوں پر صیہونیوں کی فائرنگ

میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی فوجیوں نے گذشتہ مہینے سے ہی فلسطین کے مختلف علاقوں میں حملوں اورعام شہریوں کی گرفتاری کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ ان حملوں میں اب تک دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے منگل کو جنوبی نابلس کی حوارہ چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کی ۔

صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی نوجوان استقامتی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا تھا ۔ فلسطین کے ہلال احمرسوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے نوجوان کو ایک امبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس کی صورت حال نازک ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کی پولیس اور اندرونی سیکورٹی و انٹیلیجنس کے ادارے شاباک نے ایک مشترکہ کارروائی انجام دے کر غرب اردن سے نوفعال فلسطینیوں کو مختلف بے بنیاد بہانوں سے گرفتار کر لیا ۔

صیہونی اخبار جروزلم پوسٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان فلسطینیوں کو طولکرم ، اخطابتا اور بیتونیہ دیہاتوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطینی استقامتی گروہوں نے غرب اردن میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہمہ گیر استقامت ہی صیہونی دشمن کے مقابلے میں واحد دفاعی آپشن ہے ۔

تحریک حماس نے پیر کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ مقبوضہ فلسطین میں مسلسل فعال شخصیات کی گرفتاری ، فلسطینی عوام کو ان کے جہادی کردار سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکے گی ۔ تحریک حماس نے اپنے بیان میں بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہےکہ وہ غاصب صیہونی حکومت کی ان پالیسیوں کا نوٹس لیں جن پر وہ مقبوضہ فلسطین میں عمل پیرا ہے اور اس غاصب حکومت کو ائمہ مساجد اور سرگرم و فعال شخصیات کو گرفتار کرنے سےروکنے کی کوشش کریں۔ اس بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ ملت فلسطین آزادی کے لئے ہر جگہ جدوجہد جاری رکھے گی اور غاصب صیہونی حکومت کی استکباری پالیسیوں سے ان کے حقوق کے دفاع کا عزم مضبوط ہوگا ۔

حالیہ ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کے حملے تیز ہوگئے ہیں اور صیہونی فوجیوں نے بہت سے مواقع پر فلسطینیوں کو براہ راست گولی مار کر شہید کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*