?>

مچھ میں محنت کشوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت بدترین دہشت گردی ہے

مچھ میں محنت کشوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت بدترین دہشت گردی ہے

رزقِ حلال کمانے میں مشغول مظلوم مزدوروں کی مسلکی بنیاد پر شناخت کے بعد ٹارگٹ کلنگ نہایت بھیانک واردات ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری دھرنوں میں شرکت کی اس موقع پر اُن کا کہنا تھا مچھ میں محنت کشوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت بدترین دہشت گردی ہے انسانیت سوز واقعہ کی سخت مذمت اور غمزدہ متاثرین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں رزقِ حلال کمانے میں مشغول مظلوم مزدوروں کی مسلکی بنیاد پر شناخت کے بعد ٹارگٹ کلنگ نہایت بھیانک واردات ہے پاک فوج اور امن و امان کے ذمہ دار ادارے بلوچستان میں مدتوں سے شناخت شدہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کریں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی اگر دہشت گردوں کے خلاف بھر پور آپریشن کیا جاتا تو اسی صوبے میں اندوہناک سانحات بار بار پیش نہ آتے پوری ہزارہ برادری کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان دہشت گردی کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لئے بلوچستان جائیں اور اس بھیانک واردات کی انکوائری کی خود نگرانی کرکے ذمہ داروں کو نشانہء عبرت بنانے کی ہدایات جاری کریں علامہ ناظر عباس نے مذید کہا کہ جب تک کوءٹہ کے متاثرین کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہم بھی ان کے ساتھ شانہ بشانہ روڈوں پر موجود رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی