ملکی عوام اپنے مظلوم فلسطینی و کشمیری غیور مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

 ملکی عوام اپنے مظلوم فلسطینی و کشمیری غیور مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر شہدائے پاکستان اورفلسطینی و کشمیری شہداء کی یاد میں نمائش چورنگی پر چراغاں، تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر شہدائے پاکستان اورفلسطینی و کشمیری شہداء کی یاد میں نمائش چورنگی پر چراغاں، تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں بشمول شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ ناظر عباس تقوی، پی ایس پی کے جعفر حسین، جماعت اسلامی کے اسد اللہ بھٹو، جماعت علمائے اسلام کے قاضی احمد نورانی، مفتی فضل الرحمن، فلسطین فاونڈیشن کے صابر ابو مریم، علامہ صادق جعفری،رضی حیدررضوی،ایس ایم نقی،شمس الحسن شمسی سمیت دیگر رہنماوں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے مظلوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمع روشن کی اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعائیں کی اپنے خطاب میں علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ فلسطینی، کشمیری اور بلخصوص شہداء پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ملکی عوام اپنے مظلوم فلسطینی و کشمیری غیور مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اسرائیل ایک غیر آئینی غاصب ریاست ہے ایسے ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے عالمی برادری کر کردار مجرمانہ ہے کشمیر و فلسطین میں بے گناہ عوام کو جارحیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ او آئی سی و عرب لیگ صہیونی مظالم پر چپ سادے ہوئے ہیں چند عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کرکے امت مسلمہ کی پیٹ پر خنجر گھونپا فلسطین فلسطینیوں کی سرزمین ہے اگر ان حق نہ دیا گیا تو ان خائن ممالک کی بادشاہتوں کو بھی صہیونی گرا دیں گے اس موقع پردیگر رہنماوں کا کہنا تھا شہدائے پاکستان کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج وطن عزیز میں امن کا قیام ممکن ہوا ہے اس لئے آج ہم عید شہداء کے خانوادوں کے ہمراہ بنارہے ہیں تا کہ ان کو اپنے پیاروں کی کمی محسوس نہ ہو سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*