مقبوضہ فلسطین میں ایک بار پھر شہادت پسندانہ کاروائی، اسرائیل کا بجنے لگا سائرن

مقبوضہ فلسطین میں ایک بار پھر شہادت پسندانہ کاروائی، اسرائیل کا بجنے لگا سائرن

مقبوضہ فلسطین میں ایک بار پھر شہادت پسندانہ کارروائی کی خبر ہے جبکہ ایک اور کارروائی کی وجہ سے مقبوضہ فلسطین کے متعدد علاقوں میں سائرن کی آواز گونجنے لگی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میڈیا ذرائع نے مقبوضہ فلسطین میں سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اتوار کی شب خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں سائرن بجنے لگے۔

اطلاعات کے مطابق بیت المقدس کے مشرق میں صہیونی بستیوں میں سے ایک میں فائرنگ کی کارروائی کی اطلاع ملی ہے۔

بعض ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی مجاہدین اسرائیلی کالونی میں داخل ہوگئے جس کی وجہ سے خطرے کا سائرن بجنے لگا۔

صہیونی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی۔

دریں اثناء فلسطینی خبر رساں ذرائع نے اتوار کی شام کو مقبوضہ بیت المقدس میں باب العمود پر شہادت پسندانہ کارروائی کی اطلاع دی۔

سما نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ اس کارروائی کے دوران ایک صہیونی فوجی چاقو کے حملے سے زخمی ہوا اور اس کے بعد صہیونی فوجیوں نے حملہ آور پر گولی چلا دی۔

اس کارروائی کے بعد صیہونی فوج کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور باب العمود کے علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی پر حملے کا دعوی کرتے ہوئے اسے شہید کر دیا۔

عبرانی نیٹ ورک "کان" نے اطلاع دی ہے کہ حملہ آور کو آپریشن کے دوران شہید کر دیا گیا ہے تاہم صہیونی فوجی کی حالت کے بارے میں کوئی تفصیلات شائع نہیں کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*