?>

مفکر اسلام آیت اللہ مصباح یزدی کے انتقال پر حیدری ایسوسی ایشن فرنکفورٹ کا تعزیتی پیغام

مفکر اسلام آیت اللہ مصباح یزدی کے انتقال پر حیدری ایسوسی ایشن فرنکفورٹ کا تعزیتی پیغام

یار و وفادار انقلاب اسلامی و رہبر معظم انقلاب، عالم با عمل، فقیہ کامل حضرت آیت اللہ مصباح یزدی یکم جنوری 2021 بروز جمعہ ہم سب کو سوگوار کرتے ہوئے دار بقاء کی جانب کوچ کر گئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مفکر اسلام اور محافظ انقلاب آیت اللہ مصباح یزدی کے انتقال پر ملال پر حیدری ایسوسی ایشن فرنکفورٹ نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے مرحوم کی رحلت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون


ادارہ پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ رجسٹرڈ کی جانب سے عالم و فقیہ, مفکر و فلاسفر، یار و فادار انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی قدس سرہ کی المناک وفات پر خانوادہ عزیز، طلاب و مدیران حوزہ علمیہ قم، علماء و مراجع عظام، بالخصوص منجی عالم بشریت حضرت امام زمانہ عج و رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای مد ظلہ عالی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں. آپ امام خمینی تعلیمی و تحقیقی ادارے کے بانی تھے. آپ گزشتہ دہائیوں میں ولایت فقیہ کے اہم حامیوں اور نظریہ نگاروں میں شمار ہوتے ہیں. ولایت مطلقہ فقیہ اور اس کے دفاع میں آپکی تحریروں اور کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.

پروردگار عالم سے دعا ہے کہ وہ اس عالم برجستہ و معلم اخلاق و عرفان کے حق میں رحمت واسعہ و عفران الہی قرار دے. ادارہ ہٰذا ان کی سربلندی و مغفرت کے لیے دعا گو ہے.

یار و وفادار انقلاب اسلامی و رہبر معظم انقلاب، عالم با عمل، فقیہ کامل حضرت آیت اللہ مصباح یزدی یکم جنوری 2021 بروز جمعہ ہم سب کو سوگوار کرتے ہوئے دار بقاء کی جانب کوچ کر گئے.

شریک غم : کمیونٹی ارکان و ادارہ پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ رجسٹرڈ.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی