?>

مسلم اقوام اسرائیل کے ساتھ سازباز کو قبول نہیں کریں گے: رہبر انقلاب اسلامی

مسلم اقوام اسرائیل کے ساتھ سازباز کو قبول نہیں کریں گے: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ٹوئیٹر اکاونٹ نے قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ملکوں کی جانب سے روابط کی برقراری پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مسلم اقوام کسی بھی طور اسرائیل کے ساتھ ساز باز اور سازش کو قبول نہیں کریں گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ٹوئیٹر پیغام میں آیا ہے کہ جو بھی ملک غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے اس کی پوزیشن اپنے عوام میں خراب ہوجائے گی۔ اس پیغام میں آیا ہے کہ اگر امریکی یہ سوچ رہے ہیں کہ علاقے کے مسئلے کو اس طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے تو وہ بڑی غلطی پر ہیں۔

یاد رہے کہ کل بروز منگل متحدہ عرب امارات کے ایک وفد نے وزیر اقتصاد عبدالله بن طوق کی قیادت میں اسرائیل کا باضابطہ دورہ کیا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں نے 15 ستمبر کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ صلح اور تعلقات کی استواری کے بارے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے۔ مگر عالمی سطح پر فلسطینی، بحرینی اور دیگر ممالک کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کر کے اس سمجھوتے کی شدید مخالفت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی