مستقبل قریب میں امریکا کا صدر ایک مسلمان ہو گا، مئیر ہوسٹن

مستقبل قریب میں امریکا کا صدر ایک مسلمان ہو گا، مئیر ہوسٹن

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے میئر ہوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے امریکا میں مسلمانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا کا کوئی بھی شہر مسلمانوں کی نمائندگی کے بغیر عظیم شہر قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکا کے شہر ہوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنر نے کہا ہے کہ امریکا ایک مختلف تہذیبوں کا مجموعہ ہے جس میں مسلمانوں کا کلیدی کردار دیکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں جب امریکا کا صدر ایک مسلمان ہوگا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر ہوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنر نے مسلمان شہریوں کے لیے بڑے افطار کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی جب کہ مختلف سفارت کار، منتخب نمائندے اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے میئر ہوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے امریکا میں مسلمانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا کا کوئی بھی شہر مسلمانوں کی نمائندگی کے بغیر عظیم شہر قرار نہیں دیا جاسکتا۔

میئر سلوسٹر ٹرنر نے مزید کہا کہ امریکی معاشرے میں مسلمانوں کے کلیدی کردار کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب امریکا کا صدر ایک مسلمان ہوگا اور ہمیں اس بات پر فخر ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*