مولانا محمد رضا داودانی نے تاریخ و سیرت آئمہ علیھم السلام پر روشنی ڈالی اور جوان نسل کے لیے ایسے نکات کی اہمیت اور معارف کو بیان کیا۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مرکز امامیہ فرینکفرٹ کے زیر اہتمام جشن ولادت باسعادت شاہ خراسان حضرت علی ابن موسی رضا علیہ السلام کی پر وقار محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معروف خطیب جناب حجت الاسلام والمسلمین مولانا محمد رضا داودانی نے خطاب کیا۔ مقامی منقبت خواں و شعراء کرام نے اپنے کلام کے ذریعے امام رؤف کی بارگاہ میں محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد رضا داودانی نے تاریخ و سیرت آئمہ علیھم السلام پر روشنی ڈالی اور جوان نسل کے لیے ایسے نکات کی اہمیت اور معارف کو بیان کیا۔
آخر میں مرکز امامیہ فرینکفرٹ کی طرف سے تمام مومنین و مومنات بالخصوص حجت ثانی عشر امام زمان عجل اللہ تعالٰی کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کی اور محفل میلاد کا کیک کاٹا گیا۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242