?>

مدین صاحب سرینگر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام پروقار باقر العلوم تعلیمی کانفرنس

مدین صاحب سرینگر میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام پروقار باقر العلوم تعلیمی کانفرنس

مقررین نے کہا کہ امام محمد باقر ؑ نے علم نبوت کے حقیقی وارث ہونے کے ناطے سازگار حالات کا بھر پور فائدہ اٹھا کر تشنگان علم کو بہرہ مند کرنے کے لئے کوئی بھی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا آپ کے علمی کمالات کا شہرہ سن کر عالم اسلام کے قرب و جوار سے طالبان علم نے مدینۃ المنورہ کا رخ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ باقر العلوم حضرت امام محمد باقرؑ کے یوم ولادت کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام امام باڑہ مدین صاحب جڈیبل سرینگر میں ایک پروقار" باقر العلوم تعلیمی کانفرنس" منعقد ہوئی کانفرنس میں کئی علماء دین نے حضرت امام محمد باقر ؑ کے علمی کمالات اور خدمات کی وضاحت کی اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کی طرف سے مرتب کردہ تدریسی نصاب کی رسم رونمائی ادا کی گئی اور دارالقرآن کے علاوہ تنظیم کے ضلعی دفتر افتتاح کیا گیا۔

کانفرنس میں حجۃ الاسلام سید محمد حسین الموسوی، حجۃ الاسلام سید یوسف الموسوی، حجۃ السلام آغا سید محمد عقیل الموسوی، حجۃ الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی، حجۃ الااسلام سید محمد صفوی، حجۃ السلام سید عابد رضوی، مولوی نثار حسین والو، سید اشرف مدنی اور مولوی محبوب علی نے شرکت کی مقررین نے امام محمد باقر ؑ کے دور امامت کو اسلامی علوم کے ترویج و تشہیر کا سنہری دور قرار دیتے ہوئے امام عالیٰ مقامؑ کے علمی کمالات کو اجاگر کیا۔

مقررین نے کہا کہ امام محمد باقر ؑ نے علم نبوت کے حقیقی وارث ہونے کے ناطے سازگار حالات کا بھر پور فائدہ اٹھا کر تشنگان علم کو بہرہ مند کرنے کے لئے کوئی بھی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا آپ کے علمی کمالات کا شہرہ سن کر عالم اسلام کے قرب و جوار سے طالبان علم نے مدینۃ المنورہ کا رخ کیا اپنے صدارتی خطاب میں حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امام عالی مقام ؑ کے علم و عرفان کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام ؑ نے اپنے علمی کمالات اور خدمات سے تحریفاتی عزائم کا قلع قمع فرما کر اسلام ناب کو آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آغا صاحب نے کہا کہ قرآن حکیم کے تفاسیر اور شان نزول کے حوالے سے اکثر روایات کا ماخذ حضرت امام محمد باقر ؑ کی ذات اقدس ہے زمانے کی ستم ظریفی کے باوجود جو کچھ علمی اثاثہ حضرت امام محمد باقر ؑ کا کتابوں کی شکل میں موجود ہے وہ قیامات تک آنے والی نسلوں کے لئے ایک لازوال خزانہ ہے تقریب کے اختتام پر تنظیم کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے گزشتہ سال وبائی صورتحال میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی QRT ٹیموں کو اعزازی میڈل عطا کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی