محسن فخری زادے کے قتل کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے: نیویارک ٹائمز

محسن فخری زادے کے قتل کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے: نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار "نیو یارک ٹائمز" نے شہید "محسن فخری زادہ" کے قتل کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قتل کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ کے ایک حصے میں لکھا ہے کہ امریکی انٹلیجنس کے تین عہدیداروں نے بتایا ہے کہ اس ایرانی سائنسدان پر حملے کے پیچھے صہیونی حکومت کا ہاتھ ہے۔

نیویارک ٹائمز نے لکھا: "یہ واضح نہیں ہے کہ اس دھشتگردانہ حملے سے قبل امریکہ کو اس کے بارے میں کتنا پتہ تھا، لیکن امریکہ اور اسرائیل دو قریبی اتحادی ہیں اور ایران کے بارے میں معلومات بانٹنے کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں۔"

امریکی اخبار نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

اسی اثناء میں امریکی صدر نے ٹویٹر پر ایک اسرائیلی صحافی کے پیغام کو دوبارہ بھیج کر ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل میں حکومت کے ملوث ہونے کی سختی سے تصدیق کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اسرائیلی صحافی کا ٹویٹر پر ایک پیغام دوبارہ شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہید فخری زادہ برسوں سے موساد کا مطلوب تھے۔

خیال رہے کہ ایران کے اہم جوہری سائنس داں ڈاکٹر محسن فخری زادہ کو ۲۸ نومبر جمعہ کے روز تہران کے پاس ایک دھشتگردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*