متحدہ عرب امارات سعودی عرب کے بغیر ایک نیا اتحاد قائم کرنے کی کوشش میں

متحدہ عرب امارات سعودی عرب کے بغیر ایک نیا اتحاد قائم کرنے کی کوشش میں

محمد بن زاید کے مشیر نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ خطے میں ایک نیا اتحاد تشکیل دیا جانا چاہیے اور بعض نے یہ اتحاد سعودی عرب کے خلاف تجزیہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عرب امارات کے ولیعہد محمد بن زائد کے مشیر عبد الخالق عبد اللہ نے اپنے ٹویٹر پیج پر علاقے میں ایک نئے اتحاد کی تشکیل کی خبر دی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے: ایک نیا اتحاد "ابراہیمی معاہدے" کے عنوان سے تشکیل پا رہا ہے کہ جس میں بہت سارے مفادات پوشیدہ ہیں اور وہ ماضی کے علاقائی اتحادوں کی جگہ لے گا۔
"ابراہیمی معاہدے" سے مراد صہیونی حکومت کے ساتھ ایک سمجھوتہ ہے جس میں بحرین، متحدہ عرب امارات، مراکش اور سوڈان شامل ہیں۔
سعودی ویکی لیکس کی ویب سائٹ کے مطابق، بن زائد کے مشیر کا ٹویٹ اس بات کی عکاسی کر رہا ہے کہ عرب امارات اپنی مرکزیت اور سعودی عرب کی موجودگی کے بغیر ایک نیا اتحاد قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
عبد الخالق عبد اللہ نے ٹویٹ پر عرب صارفین نے کافی رد عمل ظاہر کیا ہے اور ان میں سے ایک نے پوچھا ہے کہ کیا اس سے مراد سعودی عرب کو الگ کر دینا ہے؟
متحدہ عرب امارات گذشتہ سال پہلا ملک تھا جس نے صیہونی حکومت کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کی ثالثی کے ذریعے سمجھوتہ کیا تھا۔ بحرین ، سوڈان اور مراکش بھی بعد میں اسی راستے پر گامزن ہوئے۔  لیکن نیتن یاھو سے محمد بن سلمان کی ملاقات اور ریاض اور تل ابیب کے مابین بہت سے خفیہ تعلقات کے انکشاف کے باوجود ، سعودی عرب اندرونی اور علاقائی حالات نیز امریکہ میں حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے صہیونیوں کے ساتھ باضابطہ طور پر سمجھوتہ کرنے کا اعلان نہیں کرسکا ہے جو عرب امارات کی ناراضگی کا سبب بنا۔
مغربی ایشیاء میں سابق امریکی مندوب جیسن گرین بلوٹ نے گذشتہ مارچ میں ایک تقریر میں کہا تھا کہ سعودی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے لئے مزید وقت کی ضرورت ہے، لیکن اب وہ راستے پر گامزن ہے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات ہمیشہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اور قریب تر رہے ہیں ، اور دونوں ممالک متعدد علاقائی اور عالمی معاملات میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔ تاہم ، ان تعلقات کو برقرار رکھنے کے لئے دونوں فریقوں کی کوششوں کے باوجود ، حالیہ برسوں میں ، ان کے گہرے اختلافات کے کچھ آثار سامنے آ رہے ہیں۔

.............

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*