?>

لیرے کی گرتی ہوئی قیمت ، ترکش سینٹرل بینک کے گورنر کولے ڈوبی

لیرے کی گرتی ہوئی قیمت ، ترکش سینٹرل بینک کے گورنر کولے ڈوبی

گورنر مراد اُوئیسال کی برطرفی ممکنہ طور پر حالیہ کچھ عرصے میں ملک میں افراط زر میں نمایاں اضافے اور لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی کے تناظر میں ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بے قابو مہنگائی اور لیرا کی گرتی ہوئی قیمت پر ترک صدر نے ملک کے سینٹرل بینک کے گورنر کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ اب اس عہدے کے لئے سابق وزیر خزانہ ناجی اقبال کو نیا گورنر نامزدکیا گیا ہے۔

گورنر مراد اُوئیسال کی برطرفی ممکنہ طور پر حالیہ کچھ عرصے میں ملک میں افراط زر میں نمایاں اضافے اور لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی کے تناظر میں ہوئی ہے۔ سابق وزیر خزانہ ناجی اقبال کو مرکزی بینک کے گورنر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

رواں برس کے آغاز سے اب تک ترک کرنسی لیرا کی قدر میں ایک تہائی کی کمی ہو چکی ہے۔ اس وقت ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قدر آٹھ اعشاریہ پانچ آٹھ ہے۔ برطرف کیے جانے والے گورنر کو جولائی 2019 میں یہ عہدہ سونپا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی