?>

قطر کے وزیر خارجہ کی صہیونی ہم منصب سے ملاقات

قطر کے وزیر خارجہ کی صہیونی ہم منصب سے ملاقات

صیہونی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ نے اپنے صیہونی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی ریڈیو اور ٹیلیویژن سینٹر نے دعوی کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے صیہونی وزیر خارجہ گیبی اشکنازی سے ملاقات کی جس میں غزہ اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایک باخبر ذرائع کا نام خفیہ رکھتے ہوئے دعوی کیا کہ غزہ اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے پہلے بھی قطر اور صیہونی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہو چکی ہے۔

اس ذریعے کے مطابق گزشتہ ملاقات تقریبا ایک مہینہ پہلے ہوئی تھی جس میں غزہ سمیت کئی دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی تھی۔ اس مذاکرات کے بعد دوحہ نے غزہ کے لئے 30 ملین ڈالر ماہانہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ حالانہ قطر کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ کھل کر تعلقات میں توسیع کے لئے کوئی قدم نہيں اٹھایا گیا تاہم دونوں فریق کے درمیان مذاکرات کی تائید ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

مغربی ممالک میں پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمّت
ویژه‌نامه ارتحال آیت‌الله تسخیری
پیام رهبر انقلاب به مسلمانان جهان به مناسبت حج 1441 / 2020
حضـرت ابــوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظـم (ص) بین الاقوامی کانفرنس
ہم سب زکزاکی ہیں / نائیجیریا کے‌مظلوم‌شیعوں کے‌ساتھ اظہار ہمدردی