غاصب صہیونی ریاست کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا

غاصب صہیونی ریاست کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا

پاکستان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فوج غاصب و خونخوار صیہونی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کے حکومت اسلام آباد کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے۔

پاکستانی فوج  کے ترجمان جنرل بابر افتخار نے پاکستانی فوج کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کی تمام قیاس آرائیوں کو مسترد بھی کیا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران اس بات کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ بیرونی دباؤ کی بنا پر پاکستان بھی اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے مگر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور وزارت خارجہ نے صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی عوام نے بارہا احتجاجی مظاہرے کر کے مظلوم فلسطینیوں کا خون بہانے اور قتل عام کئے جانے کے غاصب صیہونی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ہمیشہ فلسطینی امنگوں کی بھرپور حمایت کا اعلان اور غاصب صیہونیوں سے اپنی نفرات و بیزاری کا اظہار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

All Content by AhlulBayt (a.s.) News Agency - ABNA is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License