علامہ ساجد نقوی کا سانحہ مری پر دکھ اور افسوس کا اظہار

علامہ ساجد نقوی کا سانحہ مری پر دکھ اور افسوس کا اظہار

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تفریحی مقام مری میں گذشتہ روز کے سانحے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تفریحی مقام مری میں گذشتہ روز کے سانحے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق مری میں شدید برفباری کے نتیجے میں سیاحوں کی پھنسی گاڑیوں میں شدید سردی کی تاب نہ لا کر درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے ایک ہی خاندان کے آٹھ سے زائد افراد سمیت 21 افراد کے جاں بحق ہونے پر ان کے لواحقین سے دلی رنج اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کاروائیاں تیز تر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لئے ٹھوس اقدمات کے ذریعہ انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے ایسا میکنزم بنائے جانے کی اشد ضرورت ہے جس سے ایسا افسوسناک اور دلخراش واقعہ دوبارہ وقوع پذیر نہ ہو۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*