علامہ راجہ ناصر کا آیت اللہ یزدی کے انتقال پر اظہار افسوس

علامہ راجہ ناصر کا آیت اللہ یزدی کے انتقال پر اظہار افسوس

مرحوم آیت اللہ یزدیؒ بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کے عظیم شاگرد ، سابق چیف جسٹس اور رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای دیرینہ انقلابی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے مایہ ناز عالم دین، جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری تعزیتی بیان میں کہا کہ آیت اللہ محمد یزدی رحمت اللہ علیہ کی وفات پر گہرے دلی افسوس کا اظہار اور ان کے خانوادہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

مرحوم آیت اللہ یزدیؒ بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کے عظیم شاگرد ، سابق چیف جسٹس اور رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای دیرینہ انقلابی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے ۔خداوندمتعال بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

All Content by AhlulBayt (a.s.) News Agency - ABNA is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License